banner image

Home ur Surah Al Ankabut ayat 9 Translation Tafsir

اَلْعَنْـكَبُوْت

Al Ankabut

HR Background

وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَنُدْخِلَنَّهُمْ فِی الصّٰلِحِیْنَ(9)

ترجمہ: کنزالایمان اور جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے ضرور ہم اُنہیں نیکوں میں شامل کریں گے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور جو ایمان لائے اورانہوں نے اچھے کام کئے تو ضرور ہم انہیں نیک بندوں میں داخل کریں گے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ: اور جو ایمان لائے اورانہوں نے اچھے کام کئے۔} ارشاد فرمایا کہ جو لوگ ایمان لائے اور انہوں  نے نیک کام کئے تو ہم انہیں  نیک بندوں  کے زُمرہ میں  داخل کریں  گے اور ان کا حشر نیک بندوں  کے ساتھ فرمائیں  گے ۔یہاں صالحین سے مراد اَنبیاء ِکرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اوراولیاء ِعظام رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ ہیں ۔( روح البیان، العنکبوت، تحت الآیۃ: ۹، ۶ / ۴۵۲)

قیامت کے دن نیک بندوں  کے ساتھ حشر:

            اس سے معلوم ہواکہ جوشخص یہ چاہتا ہے کہ قیامت کے دن ا س کا حشر اللہ تعالیٰ کے نیک بندوں  کے ساتھ ہو اوراس دن اسے نیک بندوں  کی مَعِیَّت نصیب ہو تواسے چاہئے کہ پہلے توحید و رسالت پر ایمان لائے اور پھرنیک اعمال کرے ،اگر ا س نے ایسا کیا تو اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے قیامت کے دن نیک بندوں  کے گروہ میں  داخل فرما دے گا اور ان کے ساتھ ہی ا س کا حشر فرمائے گا۔ اللہ تعالیٰ اس کی توفیق عطا فرمائے،اٰمین۔