banner image

Home ur Surah Al Araf ayat 191 Translation Tafsir

اَلْاَعْرَاف

Al Araf

HR Background

اَیُشْرِكُوْنَ مَا لَا یَخْلُقُ شَیْــٴًـا وَّ هُمْ یُخْلَقُوْنَ(191)

ترجمہ: کنزالایمان کیا اسے شریک کرتے ہیں جو کچھ نہ بنائے اور وہ خود بنائے ہوئے ہیں۔ ترجمہ: کنزالعرفان کیا وہ اسے (اللہ کا) شریک بناتے ہیں جوکوئی چیز نہیں بناسکتا اور خود انہیں بنایا جاتا ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{اَیُشْرِكُوْنَ مَا لَا یَخْلُقُ:کیا وہ اسے(اللہ کا) شریک بناتے ہیں جوکوئی چیز نہیں بناسکتا ۔}اس آیت اور اگلی چند آیات میں بتوں کے معبود ہونے کی نفی پر کئی دلیلیں قائم فرمائی گئی ہیں۔چنانچہ ا س آیت میں فرمایا گیا کہ کیا مشرکین اُسے اللہ تعالیٰ کا شریک بناتے ہیں جو کسی چیز کو پیدا کرنے کی اصلاً قدرت نہیں رکھتا بلکہ وہ خود بھی اپنے بنائے جانے میں کسی کا محتاج ہے حالانکہ معبود تو صرف وہ ہو سکتا ہے جس نے اپنے عبادت گزار کو پیدا کیا ہو۔ (روح البیان، الاعراف، تحت الآیۃ: ۱۹۱، ۳ / ۲۹۵)