banner image

Home ur Surah Al Araf ayat 202 Translation Tafsir

اَلْاَعْرَاف

Al Araf

HR Background

وَ اِخْوَانُهُمْ یَمُدُّوْنَهُمْ فِی الْغَیِّ ثُمَّ لَا یُقْصِرُوْنَ(202)

ترجمہ: کنزالایمان اور وہ جو شیطانوں کے بھائی ہیں شیطان انہیں گمراہی میں کھینچتے ہیں پھر گئی نہیں کرتے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور وہ جو شیطانوں کے بھائی ہیں شیطان انہیں گمراہی میں کھینچتے ہیں پھر وہ کمی نہیں کرتے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ اِخْوَانُهُمْ:اور وہ جو شیطانوں کے بھائی ہیں۔ } ارشاد فرمایا کہ شیطانوں کے بھائی یعنی مشرکوں کو شیطان گمراہی میں کھینچتے ہیں یہاں تک کہ وہ گمراہی پر پکے ہو جاتے ہیں ،پھر وہ نہ توگمراہی سے رکتے ہیں اور نہ گمراہی چھوڑتے ہیں۔( خازن، الاعراف، تحت الآیۃ: ۲۰۲، ۲ / ۱۷۱)

متقی مسلمان اور کافر کا حال:

            اس سے متقی مسلمان اور کافر کا حال واضح ہوا کہ مسلمان کو جب شیطان کی طرف سے کوئی خیال آتا ہے تو وہ اللہ تعالیٰ کا حکم یاد کرتا ہے اور پہچان جاتا ہے کہ یہ شیطان کاوار ہے،پھر وہ ا س سے رک جاتا ہے اور توبہ استغفار کرتا ہے جبکہ کافر اپنی گمراہی میں ہی پختہ ہوتا چلا جاتا ہے ، نہ وہ اللہ تعالیٰ کا حکم یادکرتا ہے اور نہ ہی اپنی گمراہی سے رجوع کرتا ہے۔ (خازن، الاعراف، تحت الآیۃ: ۲۰۲، ۲ / ۱۷۱)