banner image

Home ur Surah Al Bayyinah ayat 7 Translation Tafsir

اَلْبَيِّنَة

Al Baiyinah

HR Background

اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِۙ-اُولٰٓىٕكَ هُمْ خَیْرُ الْبَرِیَّةِﭤ(7)

ترجمہ: کنزالایمان بیشک جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے وہی تمام مخلوق میں بہتر ہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان بیشک جو ایمان لائے اورانہوں نے اچھے کام کئے وہی تمام مخلوق میں سب سے بہتر ہیں ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{اُولٰٓىٕكَ هُمْ خَیْرُ الْبَرِیَّةِ: وہی تمام مخلوق میں  سب سے بہتر ہیں ۔} اس آیت سے معلوم ہوا کہ وہ لوگ جو ایمان لائے اور انہوں  نے نیک عمل کئے تو وہ فرشتوں  سے بھی افضل ہیں  کیونکہ تمام مخلوق میں  فرشتے بھی داخل ہیں  البتہ ا س میں  تفصیل یہ ہے کہ انسانوں  میں  سے جو حضرات نبوت و رسالت کے منصب پر فائز ہوئے وہ تمام فرشتوں  سے افضل ہیں  جبکہ فرشتوں  میں  جو رسول ہیں  وہ اولیاء اور علماء سے افضل ہیں  (اور اولیاء و علماء عام فرشتوں  سے افضل ہیں ) جبکہ عام فرشتے گناہگار مومنین سے افضل ہیں  کیونکہ فرشتے گناہوں  سے معصوم ہوتے ہیں ۔( روح البیان، البینۃ، تحت الآیۃ: ۷، ۱۰ / ۴۹۰، شرح فقہ اکبر،  ص۱۱۸، ملتقطاً)