Home ≫ ur ≫ Surah Al Buruj ≫ ayat 11 ≫ Translation ≫ Tafsir
اِنَّ الَّذِیْنَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ ثُمَّ لَمْ یَتُوْبُوْا فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَ لَهُمْ عَذَابُ الْحَرِیْقِﭤ(10)اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ جَنّٰتٌ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ ﲜ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْكَبِیْرُﭤ(11)
تفسیر: صراط الجنان
{اِنَّ الَّذِیْنَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ: بے شک جنہو ں نے مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کوآزمائش میں مبتلا کیا۔} اس آیت کی ایک تفسیر یہ ہے کہ بے شک وہ لوگ جنہوں نے مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کو آگ میں جلا کرآزمائش میں مبتلا کیا ،پھراس سے تو بہ نہ کی اور اپنے کفر سے باز نہ آئے تو ان کے لئے ان کے کفر کے بدلے آخرت میں جہنم کا عذاب ہے اور ان کے لئے دنیا میں آگ کا عذاب ہے کہ اسی آگ نے انہیں جلا ڈالا اور یہ مسلمانوں کو آگ میں ڈالنے کابدلہ ہے ۔دوسری تفسیر یہ ہے کہ بے شک وہ لوگ جنہو ں نے مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کو اَذِیَّتیں دے کرآزمائش میں مبتلا کیا ، پھر اپنے ا س عمل سے تو بہ نہ کی تو ان کے لئے آخرت میں جہنم کا عذاب ہے اور ان کے لئے (قبر میں بھی) آگ کا عذاب ہے۔( مدارک، البروج، تحت الآیۃ: ۱۰، ص۱۳۳۶-۱۳۳۷، خازن، البروج، تحت الآیۃ: ۱۰، ۴ / ۳۶۷، ملتقطاً)