Home ≫ ur ≫ Surah Al Fajr ≫ ayat 13 ≫ Translation ≫ Tafsir
الَّذِیْنَ طَغَوْا فِی الْبِلَادِ(11)فَاَكْثَرُوْا فِیْهَا الْفَسَادَ(12)فَصَبَّ عَلَیْهِمْ رَبُّكَ سَوْطَ عَذَابٍ(13)
تفسیر: صراط الجنان
{اَلَّذِیْنَ طَغَوْا فِی الْبِلَادِ: جنہوں نے شہروں میں سرکشی کی} اب اوپر بیان کردہ قومِ عاد،قومِ ثمود، فرعون کے بارے میں فرمایا کہ انہوں نے شہروں میں سرکشی کی اور مَعصِیَت و گمراہی میں انتہا کو پہنچے اور عَبْدِیَّت کی حد سے گذر گئے کہ فرعون نے توبندگی کی حد سے گزر کر خدائی کا دعویٰ کردیا نیز انہوں نے کفر ،قتل اور ظلم کے ذریعے زمین میں فساد برپا کیا تو ان کا جوانجام ہوا وہ اگلی آیت میں مذکور ہوا کہ ان پر اللّٰہ تعالیٰ نے عذاب کا کوڑا برسایا اور مختلف طرح کے عذابوں میں مبتلا کیا جنہوں نے انہیں ہلاک کردیا ۔