Home ≫ ur ≫ Surah Al Fajr ≫ ayat 14 ≫ Translation ≫ Tafsir
اِنَّ رَبَّكَ لَبِالْمِرْصَادِﭤ(14)
تفسیر: صراط الجنان
{اِنَّ رَبَّكَ لَبِالْمِرْصَادِ: بیشک تمہارا رب یقینا دیکھ رہا ہے۔} اس آیت میں گزشتہ قوموں کا اَحوال ہوسکتا ہے کہ وہ اللّٰہ تعالیٰ سے پوشیدہ نہ تھے بلکہ ان کا ہر حال اللّٰہ تعالیٰ پرکھلا ہوا تھااور انہیں ان کی حرکات کی وجہ سے ہی عذاب دیا گیا اور یونہی موجودہ اور آئندہ کے سارے لوگ بھی اللّٰہ تعالیٰ کی نگہبانی میں ہیں کہ ان میں سے کوئی اللّٰہ تعالیٰ پر پوشیدہ نہیں اور ہر ایک کا ہر عمل، ہر حال، ہر حرکت اللّٰہ تعالیٰ کے سامنے ہے۔