banner image

Home ur Surah Al Fajr ayat 5 Translation Tafsir

اَلْفَجْر

Al Fajr

HR Background

هَلْ فِیْ ذٰلِكَ قَسَمٌ لِّذِیْ حِجْرٍﭤ(5)

ترجمہ: کنزالایمان کیوں اس میں عقل مند کے لیے قسم ہوئی۔ ترجمہ: کنزالعرفان کیا اس قسم میں عقلمند کے لیے قسم ہے؟

تفسیر: ‎صراط الجنان

{هَلْ فِیْ ذٰلِكَ قَسَمٌ لِّذِیْ حِجْرٍ: کیا اس قسم میں  عقلمند کے لیے قسم ہے؟} گزشتہ آیات میں  پانچ قَسمیں  ارشاد ہوئیں  اور ان کے بارے میں  فرمایا کہ بیشک یہ مذکورہ بالا چیزیں  عقل والوں کے نزدیک ایسی عظمت رکھتی ہیں  کہ خبروں  کواُن کے ساتھ مُؤکَّد کرنا بہت مناسب ہے ۔ اِن ساری قَسموں  کا جواب یہ ہے کہ کافر کوضرور عذاب دیا جائے گا۔اِس جواب ِ قسم پر اگلی آیتیں  دلالت کرتی ہیں ۔