banner image

Home ur Surah Al Furqan ayat 36 Translation Tafsir

اَلْفُرْقَان

Al Furqan

HR Background

فَقُلْنَا اذْهَبَاۤ اِلَى الْقَوْمِ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَاؕ-فَدَمَّرْنٰهُمْ تَدْمِیْرًاﭤ(36)

ترجمہ: کنزالایمان تو ہم نے فرمایا تم دونوں جاؤ اس قوم کی طرف جس نے ہماری آیتیں جھٹلائیں پھر ہم نے انہیں تباہ کرکے ہلاک کردیا۔ ترجمہ: کنزالعرفان تو ہم نے فرمایا :تم دونوں اس قوم کی طرف جاؤ جس نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا ہے تو ہم نے انہیں مکمل طور پر تباہ کردیا۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{فَقُلْنَا: تو ہم نے فرمایا۔} اللہ تعالٰی نے حضرت موسیٰ اور حضرت ہارون عَلَیْہِمَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سے ارشاد فرمایا کہ تم دونوں  قومِ فرعون کی طرف جاؤ،ان لوگوں  نے ہماری آیتوں  کو جھٹلایا ہے، چنانچہ وہ دونوں  حضرات ان کی طرف گئے اور انہیں  اللہ تعالٰی کا خوف دلایا اور اپنی رسالت کی تبلیغ کی، لیکن ان بدبختوں  نے ان حضرات کوجھٹلایا اور اپنے کفر پر ڈٹے رہے تو اللہ تعالٰی نے انہیں  مکمل طور پر تباہ کردیا۔( مدارک، الفرقان، تحت الآیۃ: ۳۶، ص۸۰۳، ملخصاً)