banner image

Home ur Surah Al Furqan ayat 60 Translation Tafsir

اَلْفُرْقَان

Al Furqan

HR Background

وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمُ اسْجُدُوْا لِلرَّحْمٰنِ قَالُوْا وَ مَا الرَّحْمٰنُۗ-اَنَسْجُدُ لِمَا تَاْمُرُنَا وَ زَادَهُمْ نُفُوْرًا(60)

السجدة (7)

ترجمہ: کنزالایمان اور جب ان سے کہا جائے رحمٰن کو سجدہ کرو کہتے ہیں رحمٰن کیا ہے کیا ہم سجدہ کرلیں جسے تم کہو اور اس حکم نے انہیں اور بدکنا بڑھایا۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور جب ان سے کہا جائے رحمٰن کو سجدہ کرو توکہتے ہیں : اوررحمٰن کیا ہے؟ کیا ہم اسے سجدہ کرلیں جس کا تم ہمیں کہہ دو اور اس حکم نے ان کی نفرت کو اور بڑھادیا۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمْ: اور جب ان سے کہا جائے۔} یعنی جب رسولِ کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ مشرکین سے فرمائیں  کہ رحمٰن کو سجدہ کرو تو وہ کہتے ہیں : رحمٰن کیا ہے؟ کیا ہم اسے سجدہ کرلیں  جس کا تم ہمیں  کہہ دو۔اس سے ان کا مقصد یہ ہے کہ وہ رحمٰن کو جانتے نہیں  اور عناد کی وجہ سے ان کا یہ کہنا باطل ہے کیونکہ لغتِ عرب کوجاننے والا خوب جانتا ہے کہ رحمٰن کے معنی نہایت رحمت والا ہیں  اور یہ اللہ تعالٰی ہی کی صفت ہے۔ آیت کے آخر میں  ارشاد فرمایا کہ مشرکوں  کوسجدہ کرنے کا حکم دینا اُن کے لئے اور زیادہ ایمان سے دوری کا باعث ہوا۔( مدارک، الفرقان، تحت الآیۃ۶۰، ص۸۰۸)

          نوٹ:یاد رہے کہ یہ آیت آیاتِ سجدہ میں  سے ہے، اسے پڑھنے اور سننے والے پر سجدہ کرنا لازم ہو جاتا ہے۔