banner image

Home ur Surah Al Ghashiyah ayat 1 Translation Tafsir

اَلْغَاشِيَة

Al Ghashiyah

HR Background

هَلْ اَتٰىكَ حَدِیْثُ الْغَاشِیَةِﭤ(1)

ترجمہ: کنزالایمان بیشک تمہارے پاس اس مصیبت کی خبر آئی جو چھا جائے گی۔ ترجمہ: کنزالعرفان بیشک تمہارے پاس چھا جانے والی مصیبت کی خبر آچکی۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{هَلْ اَتٰىكَ: بیشک تمہارے پاس آچکی۔} اس آیتِ مبارکہ میں  نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ سے خطاب ہے کہ اے دو عالَم کے سردار! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ، آپ کے پاس ایسی مصیبت کی خبر آچکی جو چھا جانے والی ہے۔ اس سے مراد قیامت ہے جس کی شدّتیں  اور ہَولْناکیاں  ہر چیز پر چھا جائیں  گی۔ (روح البیان ، الغاشیۃ ، تحت الآیۃ : ۱، ۱۰ / ۴۱۲ ، مدارک، الغاشیۃ، تحت الآیۃ: ۱، ص۱۳۴۲، خازن، الغاشیۃ، تحت الآیۃ: ۱، ۴ / ۳۷۱)  یونہی اس دن کافروں  کے دلوں  پر غشی اور چہروں  پر سیاہی چھا جائے گی جبکہ فرمانبردارمسلمانوں  کے دلوں  پر خوشی اور چہروں  پر روشنی چھا جائے گی۔