banner image

Home ur Surah Al Ghashiyah ayat 2 Translation Tafsir

اَلْغَاشِيَة

Al Ghashiyah

HR Background

وُجُوْهٌ یَّوْمَىٕذٍ خَاشِعَةٌ(2)

ترجمہ: کنزالایمان کتنے ہی منہ اس دن ذلیل ہوں گے۔ ترجمہ: کنزالعرفان بہت سے چہرے اس دن ذلیل و رسواہوں گے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وُجُوْهٌ: کتنے ہی منہ۔} قیامت کی خبر کا تذکرہ کرنے کے بعد یہاں  ان اَحوال کا بیان کیا گیا ہے جو قیامت کے دن ظاہر ہوں  گے چنانچہ بہت سے چہرے جو دنیا میں  اللّٰہ والوں  کے رُوبَرُو اکڑتے تھے، وہاں  ہر طرح ذلیل ہوں  گے، قبروں  سے سر کے بل چل کر محشر میں  پہنچیں  گے، وہاں  منہ کالے ، دونوں  ہاتھ بندھے ہوئے اورگلے میں  طوق ہو گا، ہر دروازے پر بھیک مانگیں  گے مگر دھتکارے جائیں  گے اورایک دوسرے پر لعنت کررہے ہوں  گے۔