banner image

Home ur Surah Al Ghashiyah ayat 14 Translation Tafsir

اَلْغَاشِيَة

Al Ghashiyah

HR Background

وَّ اَكْوَابٌ مَّوْضُوْعَةٌ(14)وَّ نَمَارِقُ مَصْفُوْفَةٌ(15)وَّ زَرَابِیُّ مَبْثُوْثَةٌﭤ(16)

ترجمہ: کنزالایمان اور چنے ہوئے کوزے۔ اور برابر برابر بچھے ہوئے قالین۔ اور پھیلی ہوئی چاندنیاں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور رکھے ہوئے گلاس ہوں گے۔ اور صف در صف گاؤ تکیے لگے ہوئے ہوں گے۔ اور عمدہ قالین بچھے ہوئے ہوں گے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ اَكْوَابٌ مَّوْضُوْعَةٌ: اور رکھے ہوئے گلاس ہوں  گے۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی دو آیات کا خلاصہ یہ ہے کہ چشموں  کے کناروں  پر ترتیب سے گلاس رکھے ہوئے ہوں  گے جن کی ترتیب کا حسن اور صفائی دیکھنے سے بھی لذت حاصل ہوگی جیسے اگر کسی کے خوبصورت کچن میں  جائیں  جہاں  ہرچیز نہایت ترتیب اور نفاست سے رکھی ہو تو اس منظر سے ہی خوشی حاصل ہوتی ہے۔ جنتی جب اُن گلاسوں  سے دودھ، شہد، شراب وغیرہا پینا چاہیں  گے تو وہ انہیں  خود ہی بھرے ہوئے ملیں  گے۔ کوزے تو چشموں  کے کنارے چنے ہوئے ہوں  گے جبکہ ان کے گھروں  کا منظر بھی قابل ِدید ہوگا کہ وہاں  قالین بچھے ہوں  گے جو بہت آرام دہ اور نہایت ہی خوشنماہوں  گے اور صف در صف گاؤ تکیے لگے ہوئے ہوں  گے۔

            یہاں  جداگانہ عرض ہے کہ گھر کی اَشیاء کا نفاست و صفائی اور ترتیب سے ہونا ایک عمدہ خوبی ہے لہٰذا گھروں  میں  جو اشیاء موجود ہوں  انہیں  ترتیب اور ڈھنگ سے رکھنا چاہیے۔