Home ≫ ur ≫ Surah Al Ghashiyah ≫ ayat 9 ≫ Translation ≫ Tafsir
لِّسَعْیِهَا رَاضِیَةٌ(9)
تفسیر: صراط الجنان
{لِسَعْیِهَا رَاضِیَةٌ: اپنی کوشش پر راضی ہوں گے۔} یعنی قیامت کے دن جب مسلمان اپنامرتبہ اور ثواب دیکھیں گے تو وہ دنیا میں کئے جانے والے اپنے نیک اعمال پر راضی اور خوش ہوں گے۔( مدارک، الغاشیۃ، تحت الآیۃ: ۹، ص۱۳۴۳) اور حقیقتاً نیکیوں پر خوش ہونے کا وقت بھی قیامت ہی ہے کیونکہ اپنے انجام کی خبر نہیں ، لہٰذا جب محشرمیں اعمال کی مقبولیت دیکھیں گے تو خوش ہوں گے یونہی مومنوں کے نیک اعمال نہایت اچھی شکلوں میں ان کے ساتھ ہوں گے، جن کو دیکھ کر انہیں دلی شادمانی ہو گی۔