banner image

Home ur Surah Al Hadid ayat 6 Translation Tafsir

اَلْحَدِيْد

Hadid

HR Background

یُوْلِجُ الَّیْلَ فِی النَّهَارِ وَ یُوْلِجُ النَّهَارَ فِی الَّیْلِؕ-وَ هُوَ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ(6)

ترجمہ: کنزالایمان رات کو دن کے حصّے میں لاتا ہے اور دن کو رات کے حصّے میں لاتا ہے اور وہ دلوں کی جانتا ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے اور وہ دلوں کی بات جاننے والا ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{یُوْلِجُ الَّیْلَ فِی النَّهَارِ: رات کو دن میں  داخل کرتا ہے۔}اس آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ (کسی موسم میں ) رات کی مقدار کم کر کے اور دن کی مقدار بڑھا کر رات کے کچھ حصے کو دن میں  داخل کرتا ہے اور(کسی موسم میں ) دن کی مقدار کم کر کے اور رات کی مقدار بڑھا کر دن کے کچھ حصے کو رات میں  داخل کرتا ہے اور وہ دِل کے عقیدے اور قلبی اَسرار سب کو جانتا ہے۔( جلالین، الحدید، تحت الآیۃ: ۶، ص۴۴۹، ملخصاً)

          نوٹ:رات اور دن میں  کمی زیادتی کا بیان اس سے پہلے سورہ اٰلِ عمران،سورہ حج، سورۂ لقمان اور سورۂ فاطر میں گزر چکا ہے،یہاں  ایک بار پھر ذکر کرنے سے مقصود یہ ہے کہ لوگ اللہ تعالیٰ کی قدرت میں  غورو فکر کریں  اوراس کی وحدانیَّت پر ایمان لائیں ۔