Home ≫ ur ≫ Surah Al Hajj ≫ ayat 53 ≫ Translation ≫ Tafsir
لِّیَجْعَلَ مَا یُلْقِی الشَّیْطٰنُ فِتْنَةً لِّلَّذِیْنَ فِیْ قُلُوْبِهِمْ مَّرَضٌ وَّ الْقَاسِیَةِ قُلُوْبُهُمْؕ-وَ اِنَّ الظّٰلِمِیْنَ لَفِیْ شِقَاقٍۭ بَعِیْدٍ(53)
تفسیر: صراط الجنان
{لِیَجْعَلَ مَا یُلْقِی الشَّیْطٰنُ فِتْنَةً: تاکہ شیطان کے ڈالے ہوئے کو فتنہ کردے۔} یعنی شیطان کولوگوں پر اپنی طرف سے کچھ ملادینے پر قدرت دینا ا س لئے ہے تاکہ اللہ تعالیٰ شیطان کے ڈالے ہوئے کلام کو ان لوگوں کیلئے فتنہ کردے اور اِبتلا و آزمائش بنا دے جن کے دلوں میں شک اور نفاق کی بیماری ہے اور جن کے دل حق قبول کرنے سے سخت ہیں اور یہ مشرکین ہیں اور بیشک مشرکین و منافقین دونوں حق کے معاملے میں دور کے جھگڑے میں پڑے ہوئے ہیں۔( روح البیان، الحج، تحت الآیۃ: ۵۳، ۶ / ۵۰)
چنانچہ جب یہ واقعہ رونما ہوا تو مشرکین منافقین شبہ میں پڑگئے مگر مخلص مومنوں کو کوئی تَرَدُّد نہ ہوا۔