banner image

Home ur Surah Al Hajj ayat 7 Translation Tafsir

اَلْحَجّ

Al Hajj

HR Background

وَّ اَنَّ السَّاعَةَ اٰتِیَةٌ لَّا رَیْبَ فِیْهَاۙ-وَ اَنَّ اللّٰهَ یَبْعَثُ مَنْ فِی الْقُبُوْرِ(7)

ترجمہ: کنزالایمان اور اس لئے کہ قیامت آنے والی اس میں کچھ شک نہیں اور یہ کہ اللہ اُٹھائے گا انہیں جو قبروں میں ہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور یہ کہ قیامت آنے والی ہے اس میں کچھ شک نہیں اور یہ کہ اللہ انہیں اٹھائے گا جو قبروں میں ہیں ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ اَنَّ السَّاعَةَ اٰتِیَةٌ:اور یہ کہ قیامت آنے والی ہے۔} ارشاد فرمایا کہ یہ دلائل ا س لئے ذکر کئے گئے تاکہ تمہیں  معلوم ہو جائے کہ قیامت آنے والی ہے اور اس کے آنے میں  کچھ شک نہیں اور یہ معلوم ہو جائے کہ اللہ تعالیٰ  ان مردوں  کو اٹھائے گا جو قبروں  میں  ہیں  اور مرنے کے بعد اٹھایا جانا حق ہے۔( خازن، الحج، تحت الآیۃ: ۷، ۳ / ۳۰۰)

            خیال رہے کہ قبر سے مراد عالَمِ برزخ ہے جو موت اور حشر کے بیچ میں  ہے،نہ کہ محض وہ غار جو مُردوں  کا مَدفن ہو، لہٰذا جلنے والے، ڈوبنے والے وغیرہ سب ہی قیامت کے دن اٹھائے جائیں  گے۔