banner image

Home ur Surah Al Hajj ayat 70 Translation Tafsir

اَلْحَجّ

Al Hajj

HR Background

اَلَمْ تَعْلَمْ اَنَّ اللّٰهَ یَعْلَمُ مَا فِی السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِؕ-اِنَّ ذٰلِكَ فِیْ كِتٰبٍؕ-اِنَّ ذٰلِكَ عَلَى اللّٰهِ یَسِیْرٌ(70)

ترجمہ: کنزالایمان کیا تو نے نہ جانا کہ اللہ جانتا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے بیشک یہ سب ایک کتاب میں ہے بیشک یہ اللہ پر آسان ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان کیا تجھے معلوم نہیں کہ اللہ جانتا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے بیشک یہ سب ایک کتاب میں ہے بیشک یہ اللہ پربہت آسان ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{اَلَمْ تَعْلَمْ: کیا تجھے معلوم نہیں ۔} ارشاد فرمایا کہ اے بندے! کیا تجھے معلوم نہیں  کہ آسمانوں  اور زمین میں  کوئی چیز  اللہ تعالیٰ سے پوشیدہ نہیں ، وہ ہر چیز کو جانتا ہے اور ان چیزوں  میں  کفار کی باتیں  اور ان کے اعمال بھی داخل ہیں ، بیشک آسمانوں  اور زمین کی ہر چیز ایک کتاب لوحِ محفوظ میں  لکھی ہوئی ہے اور بیشک ان سب چیزوں  کا علم اور تمام موجودات کو لوحِ محفوظ میں  ثَبت فرمانا  اللہ تعالیٰ پربہت آسان ہے۔( تفسیرکبیر، الحج، تحت الآیۃ: ۷۰، ۸ / ۲۵۰، روح البیان، الحج، تحت الآیۃ: ۷۰، ۶ / ۵۸، ملتقطاً)