banner image

Home ur Surah Al Hashr ayat 15 Translation Tafsir

اَلْحَشْر

Al Hashr

HR Background

كَمَثَلِ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ قَرِیْبًا ذَاقُوْا وَبَالَ اَمْرِهِمْۚ-وَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ(15)

ترجمہ: کنزالایمان ان کی سی کہاوت جو ابھی قریب زمانہ میں ان سے پہلے تھے اُنھوں نے اپنے کام کا وبال چکھا اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان ۔(ان کی مثال)ان لوگوں کی مثال جیسی ہے جو ابھی قریب زمانے میں ان سے پہلے ہوئے ہیں انہوں نے اپنے کام کا وبال چکھا اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{كَمَثَلِ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ قَرِیْبًا: (ان کی مثال)ان لوگوں  کی مثال جیسی ہے جو ابھی قریب زمانے میں  ان سے پہلے ہوئے ہیں ۔ } اس آیت میں  یہودیوں  کی ایک مثال بیان کی گئی ہے جس کا خلاصہ یہ ہے کہ ان کا حال مشرکین جیسا ہے جنہوں نے جنگ ِ بدر میں  رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے ساتھ عداوت رکھنے کااور کفر کرنے کا وبال چکھا اور ذلت و رسوائی کے ساتھ ہلاک کئے گئے اوراس کے ساتھ ساتھ ان کے لیے آخرت میں  جہنم کا دردناک عذاب ہے (تو دنیا و آخرت میں  جو حشر ان مشرکوں  کا ہوا وہی ان یہودیوں کا ہو گا)۔( خازن، الحشر، تحت الآیۃ: ۱۵، ۴ / ۲۵۱، مدارک، الحشر، تحت الآیۃ: ۱۵، ص۱۲۲۷، ملتقطاً)