banner image

Home ur Surah Al Hijr ayat 1 Translation Tafsir

اَلْحِجْر

Al Hijr

HR Background

الٓرٰ-  -تِلْكَ اٰیٰتُ الْكِتٰبِ وَ قُرْاٰنٍ مُّبِیْنٍ(1)

ترجمہ: کنزالایمان یہ آیتیں ہیں کتاب اور روشن قرآن کی۔ ترجمہ: کنزالعرفان ’’الر‘‘، یہ کتاب اور روشن قرآن کی آیتیں ہیں۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{الٓرٰ:} یہ حروفِ مُقَطَّعات میں  سے ایک حرف ہے،اس کی مراد اللّٰہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے۔

{تِلْكَ:یہ۔} اس آیت میں ’’ تِلْكَ‘‘ سے ا س سورت کی آیتوں  کی طرف اشارہ ہے اور کتاب اور قرآن مبین سے وہ کتاب مراد ہے جس (کو نازل کرنے)کا اللّٰہ تعالیٰ نے اپنے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے وعدہ فرمایا ہے۔( تفسیر کبیر، الحجر، تحت الآیۃ: ۱، ۷ / ۱۱۶)