banner image

Home ur Surah Al Hijr ayat 40 Translation Tafsir

اَلْحِجْر

Al Hijr

HR Background

قَالَ رَبِّ بِمَاۤ اَغْوَیْتَنِیْ لَاُزَیِّنَنَّ لَهُمْ فِی الْاَرْضِ وَ لَاُغْوِیَنَّهُمْ اَجْمَعِیْنَ(39)اِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِیْنَ(40)

ترجمہ: کنزالایمان بولا اے رب میرے قسم اس کی کہ تو نے مجھے گمراہ کیا میں انہیں زمین میں بھلاوے دوں گا اور ضرور میں ان سب کو بے راہ کردوں گا۔ مگر جو ان میں تیرے چنے ہوئے بندے ہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اس نے کہا: اے رب میرے! مجھے اس بات کی قسم کہ تو نے مجھے گمراہ کیا، میں ضرورزمین میں لوگوں کیلئے (نافرمانی) خوشنما بنادوں گا اور میں ضرور ان سب کو گمراہ کردوں گا ۔ سوائے اُن کے جو اِن میں سے تیرے چنے ہوئے بندے ہیں

تفسیر: ‎صراط الجنان

{قَالَ:ابلیس نے کہا۔} جب ابلیس کو معلوم ہوا کہ وہ کفر کی حالت میں  مرے گا اور ا س کی کبھی بخشش نہ ہو گی تو اس نے مخلوق کو کفر میں  مبتلا کر کے گمراہ کر دینے کی حرص کی اور کہا ’’اے میرے رب! مجھے اس بات کی قسم کہ تو نے مجھے گمراہ کیا، میں  ضرور زمین میں  حضرت آدم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی اولاد کیلئے دنیا کی محبت اور تیری نافرمانی کوخوشنما بنادوں  گا  اور میں  ضرور ان سب کے دِلوں  میں  وسوسہ ڈال کرگمراہ کردوں  گا ،البتہ تیرے برگزیدہ بندوں  پر میرا وسوسہ اور مکرنہ چلے گا۔ (خازن، الحجر، تحت الآیۃ: ۳۹-۴۰، ۳ / ۱۰۲، صاوی، الحجر، تحت الآیۃ: ۳۹-۴۰، ۳ / ۱۰۴۳، ملتقطاً)