banner image

Home ur Surah Al Hijr ayat 63 Translation Tafsir

اَلْحِجْر

Al Hijr

HR Background

قَالُوْا بَلْ جِئْنٰكَ بِمَا كَانُوْا فِیْهِ یَمْتَرُوْنَ(63)وَ اَتَیْنٰكَ بِالْحَقِّ وَ اِنَّا لَصٰدِقُوْنَ(64)

ترجمہ: کنزالایمان کہا بلکہ ہم تو آپ کے پاس وہ لائے ہیں جس میں یہ لوگ شک کرتے تھے۔ اور ہم آپ کے پاس سچا حکم لائے ہیں اور ہم بیشک سچے ہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان انہوں نے کہا: بلکہ ہم تو آپ کے پاس وہ (عذاب)لائے ہیں جس میں یہ لوگ شک کرتے تھے۔ اور ہم آپ کے پاس حق کے ساتھ آئے ہیں اور ہم بیشک سچے ہیں ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{قَالُوْا:انہوں  نے کہا۔} اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ ایسا نہیں  ہے کہ ہم نے آپ کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا ہے اور ہم ان کافروں  کو کچھ نہیں  کہیں  گے بلکہ ہم تو آپ کے پاس وہ چیز لائے ہیں  جو انہیں  تباہ و برباد کردے گی۔ لہٰذا آپ پریشان نہ ہوں  کیونکہ ہم آپ کے مددگار ہیں ، آپ کیلئے باعث ِ پریشانی نہیں ۔