banner image

Home ur Surah Al Hijr ayat 62 Translation Tafsir

اَلْحِجْر

Al Hijr

HR Background

فَلَمَّا جَآءَ اٰلَ لُوْطِ ﹰالْمُرْسَلُوْنَ (61)قَالَ اِنَّكُمْ قَوْمٌ مُّنْكَرُوْنَ(62)

ترجمہ: کنزالایمان تو جب لوط کے گھر فرشتے آئے۔ کہا تم تو کچھ بیگانہ لوگ ہو ۔ ترجمہ: کنزالعرفان تو جب لوط کے گھروالوں کے پاس فرشتے آئے ۔ تو لوط نے فرمایا: تم اجنبی لوگ ہو۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

فَلَمَّا جَآءَ: تو جب فرشتے آئے ۔  {اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ جب فرشتوں نے حضرت ابراہیم    عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو بیٹے کی بشارت دی اور اپنے آنے کا مقصد بیان کر دیا تو وہ حضرت لوط    عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام    اور    ان کی قوم کی طرف آئے۔ جب وہ خوبصورت نوجوانوں کی شکل میں حضرت لوط عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے گھر آئے اور حضرت لوط عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام      کو   اندیشہ ہوا کہ قوم اُن کے پیچھے پڑ جائے گی تو آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے فرشتوں  سے فرمایا ’’تم نہ تو یہاں کے باشندے  ہو اورنہ مسافرت کی کوئی علامت تم میں پائی جاتی ہے،تم کیوں آئے ہو ؟(خازن، الحجر، تحت الآیۃ: ۶۱-۶۲، ۳ / ۱۰۵، مدارک، الحجر، تحت الآیۃ: ۶۱-۶۲، ص۵۸۴، ملتقطاً)