banner image

Home ur Surah Al Hijr ayat 71 Translation Tafsir

اَلْحِجْر

Al Hijr

HR Background

قَالُـوْۤا اَوَ لَمْ نَنْهَكَ عَنِ الْعٰلَمِیْنَ(70)قَالَ هٰۤؤُلَآءِ بَنٰتِیْۤ اِنْ كُنْتُمْ فٰعِلِیْنَﭤ(71)

ترجمہ: کنزالایمان بولے کیا ہم نے تمہیں منع نہ کیا تھا کہ اوروں کے معاملہ میں دخل نہ دو۔ کہا یہ قوم کی عورتیں میری بیٹیاں ہیں اگر تمہیں کرنا ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان انہوں نے کہا: کیا ہم نے تمہیں دوسروں کے معاملے میں دخل دینے سے منع نہ کیا تھا؟ فرمایا: یہ قوم کی عورتیں میری بیٹیاں ہیں (تو ان سے نکاح کرلو) اگر تمہیں کرنا ہے ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{قَالَ:فرمایا۔} جب حضرت لوط عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے دیکھا کہ یہ لوگ اپنے ارادے سے باز نہیں  آئیں  گے تو آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے ان سے فرمایا کہ ’’یہ قوم کی عورتیں  میری بیٹیاں  ہیں  اگر تمہیں  اپنی خواہش پوری کرنی ہے تو ان سے نکاح کر کے پوری کرلو اور حرام سے باز رہو۔ حضرت لوط عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے قوم کی بیٹیوں  کو اپنی بیٹیاں  اس لئے فرمایا کہ نبی عَلَیْہِ السَّلَام اپنی پوری امت کے لئے باپ کی طرح ہوتے ہیں ۔ (روح البیان، الحجر، تحت الآیۃ: ۷۱،۴ / ۴۷۷، خازن، الحجر، تحت الآیۃ: ۷۱، ۳ / ۱۰۶، جلالین، الحجر، تحت الآیۃ: ۷۱، ص۲۱۴، ملتقطاً)