banner image

Home ur Surah Al Hijr ayat 86 Translation Tafsir

اَلْحِجْر

Al Hijr

HR Background

اِنَّ رَبَّكَ هُوَ الْخَلّٰقُ الْعَلِیْمُ(86)

ترجمہ: کنزالایمان بیشک تمہارا رب ہی بہت پیدا کرنے والا جاننے والا ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان بیشک تمہارا رب ہی بہت پیدا کرنے والا، جاننے والا ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{اِنَّ رَبَّكَ:بیشک تمہارا رب۔} یعنی اے حبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ کے جس رب نے آپ کو کمال کی انتہا تک پہنچایا وہی آپ کو،ان کفار کو اور تمام موجودات کو پیدا کرنے والا ہے اور وہ آپ کے اور ا ن کفار کے احوال کو تمام تر تفصیلات کے ساتھ جانتا ہے اور آپ کے اور ان کے درمیان ہونے والے معاملات میں  سے کچھ بھی اس سے پوشیدہ نہیں  ہے اس لئے آپ تمام امور میں  اسی پر توکل کریں  تاکہ وہ ان کے درمیان فیصلہ فرما دے۔ (روح البیان، الحجر، تحت الآیۃ: ۸۶، ۴ / ۴۸۵)