banner image

Home ur Surah Al Hijr ayat 92 Translation Tafsir

اَلْحِجْر

Al Hijr

HR Background

فَوَرَبِّكَ لَنَسْــٴَـلَنَّهُمْ اَجْمَعِیْنَ(92)عَمَّا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ(93)

ترجمہ: کنزالایمان تو تمہارے رب کی قسم ہم ضرور ان سب سے پوچھیں گے۔ جو کچھ وہ کرتے تھے۔ ترجمہ: کنزالعرفان تو تمہارے رب کی قسم ہم ضرور ان سب سے پوچھیں گے۔ اُس کے بارے میں جو وہ کرتے تھے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{فَوَرَبِّكَ:تو تمہارے رب کی قسم ۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت کی ایک تفسیر یہ ہے کہ اے حبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ کے رب عَزَّوَجَلَّ کی قسم! ہم قیامت کے دن مُقْتَسِمِین سے ان کے ا س عمل اور دیگر تمام گناہوں  کے بارے میں  ضرور پوچھیں  گے ۔ دوسری تفسیر یہ ہے کہ اے حبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ کے رب عَزَّوَجَلَّ کی قسم! ہم قیامت کے دن تما م مُکَلِّفین سے ان کے ایمان ،کفر اور دیگر تمام اعمال کے بارے میں  پوچھیں  گے۔ (تفسیرکبیر، الحجر، تحت الآیۃ: ۹۲، ۷ / ۱۶۴، ملخصاً)