Home ≫ ur ≫ Surah Al Hujurat ≫ ayat 4 ≫ Translation ≫ Tafsir
اِنَّ الَّذِیْنَ یُنَادُوْنَكَ مِنْ وَّرَآءِ الْحُجُرٰتِ اَكْثَرُهُمْ لَا یَعْقِلُوْنَ(4)
تفسیر: صراط الجنان
{اِنَّ الَّذِیْنَ یُنَادُوْنَكَ مِنْ وَّرَآءِ الْحُجُرٰتِ: بیشک جو لوگ آپ کو حجروں کے باہر سے پکارتے
ہیں} شانِ نزول: بنو تمیم کے چند لوگ
دوپہر کے وقت رسولِ کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی خدمت میں پہنچے ،اس وقت حضورِ اکرم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ
وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ آرام فرما رہے تھے، ان
لوگوں نے حُجروں کے باہر سے حضورِ اَقدس صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ
وَ اٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو پکارنا شروع کر دیا اور حضور پُر نور صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ
وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ باہر تشریف لے آئے، ان لوگوں کے بارے میں یہ آیت نازل ہوئی اور رسولِ کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ
وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی جلالت ِشان کو بیان فرمایا
گیا کہ سیّد المرسَلین صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بارگاہِ اقدس میں اس طرح پکارنا جہالت اور بے عقلی ہے۔( مدارک، الحجرات، تحت الآیۃ: ۴، ص۱۱۵۱، ملخصاً)