Home ≫ ur ≫ Surah Al Humazah ≫ Translation
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اللہ کے نام سے شروع جو بہت مہربان رحمت والا۔
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔
وَیْلٌ لِّكُلِّ هُمَزَةٍ لُّمَزَةِ ﹰ(1)
خرابی ہے اس کے لیے جو لوگوں کے منہ پر عیب کرے پیٹھ پیچھے بدی کرے ۔
اس کے لیے خرابی ہے جو لوگوں کے منہ پر عیب نکالے، پیٹھ پیچھے برائی کرے۔
الَّذِیْ جَمَعَ مَالًا وَّ عَدَّدَهٗ(2)
جس نے مال جوڑا اور گن گن کر رکھا ۔
جس نے مال جوڑا اور اسے گن گن کر رکھا۔
یَحْسَبُ اَنَّ مَالَهٗۤ اَخْلَدَهٗ(3)
کیا یہ سمجھتا ہے کہ اس کا مال اسے دنیا میں ہمیشہ رکھے گا۔
وہ سمجھتا ہے کہ اس کا مال اسے (دنیا میں ) ہمیشہ رکھے گا۔
كَلَّا لَیُنْۢبَذَنَّ فِی الْحُطَمَةِ(4)
ہر گز نہیں ضرور وہ روندنے والی میں پھینکا جائے گا۔
ہر گز نہیں ،وہ ضرور ضرور چورا چورا کردینے والی میں پھینکا جائے گا۔
وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الْحُطَمَةُﭤ(5)
اور تو نے کیا جانا کیا روندنے والی۔
اور تجھے کیا معلوم کہ وہ چورا چورا کردینے والی کیا ہے؟
نَارُ اللّٰهِ الْمُوْقَدَةُ(6)
اللہ کی آگ کہ بھڑک رہی ہے۔
وہ اللہ کی بھڑکائی ہوئی آگ ہے ۔
الَّتِیْ تَطَّلِعُ عَلَى الْاَفْـٕدَةِﭤ(7)
وہ جو دلوں پر چڑھ جائے گی۔
وہ جو دلوں پر چڑھ جائے گی۔
اِنَّهَا عَلَیْهِمْ مُّؤْصَدَةٌ(8)
بیشک وہ ان پر بند کردی جائے گی۔
بیشک وہ ان پر بند کردی جائے گی۔
فِیْ عَمَدٍ مُّمَدَّدَةٍ(9)
لمبے لمبے ستونوں میں ۔
لمبے لمبے ستونوں میں ۔