banner image

Home ur Surah Al Insan ayat 15 Translation Tafsir

اَلدَّهْر (اَلْاِنْسَان)

Al Insan

HR Background

وَ یُطَافُ عَلَیْهِمْ بِاٰنِیَةٍ مِّنْ فِضَّةٍ وَّ اَكْوَابٍ كَانَتْ قَوَؔارِیْرَاۡ(15)قَوَؔارِیْرَاۡ مِنْ فِضَّةٍ قَدَّرُوْهَا تَقْدِیْرًا(16)

ترجمہ: کنزالایمان اور ان پر چاندی کے برتنوں اور کوزوں کا دور ہوگا جو شیشے کے مثل ہورہے ہوں گے۔ کیسے شیشے چاندی کے ساقیوں نے انھیں پورے اندازہ پر رکھا ہوگا ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور ان پر چاندی کے برتنوں اورگلاسوں کے دَور ہوں گے جو شیشے کی طرح ہوں گے۔ چاندی کے شفاف شیشے جنہیں پلانے والوں نے پورے اندازہ سے (بھر کر) رکھا ہوگا۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ یُطَافُ عَلَیْهِمْ بِاٰنِیَةٍ مِّنْ فِضَّةٍ وَّ اَكْوَابٍ: اور ان پر چاندی کے برتنوں  اورگلاسوں  کے دَور ہوں  گے۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ ان نیک بندوں  پر چاندی کے برتنوں  اورگلاسوں  میں  جنتی شراب کے دَور ہوں  گے اور وہ برتن چاندی کے رنگ اور اس کے حسن کے ساتھ شیشے کی طرح صاف شفاف ہوں  گے اور ان میں  جو چیز پی جائے گی وہ باہر سے نظر آئے گی اور ان برتنوں  کوپلانے والوں  نے پورے اندازے سے بھر کر رکھا ہوگا کہ پینے والوں کی رغبت کی مقدار نہ اس سے کم ہو گی اور نہ زیادہ۔( خازن، الانسان، تحت الآیۃ: ۱۵-۱۶، ۴ / ۳۴۰، مدارک، الانسان، تحت الآیۃ: ۱۵-۱۶، ص۱۳۰۷، ملتقطاً)