banner image

Home ur Surah Al Insan ayat 26 Translation Tafsir

اَلدَّهْر (اَلْاِنْسَان)

Al Insan

HR Background

وَ اذْكُرِ اسْمَ رَبِّكَ بُكْرَةً وَّ اَصِیْلًا(25)وَ مِنَ الَّیْلِ فَاسْجُدْ لَهٗ وَ سَبِّحْهُ لَیْلًا طَوِیْلًا(26)

ترجمہ: کنزالایمان اور اپنے رب کا نام صبح و شام یاد کرو ۔ اور کچھ رات میں اسے سجدہ کرو اور بڑی رات تک اس کی پاکی بولو ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور صبح و شام اپنے رب کا نام یاد کرو۔ اور رات کے کچھ حصے میں اسے سجدہ کرو اورلمبی رات میں اس کی پاکی بیان کرو۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ اذْكُرِ اسْمَ رَبِّكَ بُكْرَةً وَّ اَصِیْلًا: اور صبح و شام اپنے رب کا نام یاد کرو۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ بعض مفسرین کے نزدیک یہاں  ذکر سے نماز مراد ہے ،چنانچہ صبح کے ذکر سے نمازِ فجر اور شام کے ذکر سے ظہر اور عصر کی نمازیں  مراد ہیں  جبکہ رات کے کچھ حصے میں  سجدہ کرنے سے مراد یہ ہے کہ مغرب اور عشاء کی نمازیں  پڑھیں  اورباقی لمبی رات میں  اللّٰہ تعالیٰ کی پاکی بیان کرنے سے مراد یہ ہے کہ فرائض کی ادائیگی کے بعد نوافل پڑھتے رہیں ،یوں  اس میں  تَہَجُّد کی نماز بھی شامل ہو گئی ،اوربعض مفسرین نے فرمایا ہے کہ یہاں  ذکر سے مراد زبان سے ذکر کرنا ہے اور مقصود یہ ہے کہ دن رات کے تمام اَوقات میں  دِل اور زبان سے اللّٰہ تعالیٰ کے ذکر میں  مشغول رہیں ۔( خازن، الانسان، تحت الآیۃ: ۲۵-۲۶، ۴ / ۳۴۲)