banner image

Home ur Surah Al Isra ayat 84 Translation Tafsir

بَنِیْٓ اِسْرَآءِیْل (اَلْاَسْرَاء)

Al Isra

HR Background

قُلْ كُلٌّ یَّعْمَلُ عَلٰى شَاكِلَتِهٖؕ-فَرَبُّكُمْ اَعْلَمُ بِمَنْ هُوَ اَهْدٰى سَبِیْلًا(84)

ترجمہ: کنزالایمان تم فرماؤ سب اپنے کینڈے پر کام کرتے ہیں تو تمہارا رب خوب جانتا ہے کون زیادہ راہ پر ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان تم فرماؤ: سب اپنے اپنے انداز پر کام کرتے ہیں تو تمہارا رب اسے خوب جانتا ہے جو زیادہ ہدایت کے راستے پر ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{قُلْ: تم فرماؤ۔} ارشاد فرمایا کہ ہر کوئی اپنے اپنے انداز پر کام کرتا ہے ، جس کی فطرت اور اصل، شریف اور طاہر ہو ، اُس سے اَفعالِ جمیلہ اور اَخلاقِ پاکیزہ صادر ہوتے ہیں  اور جس کا نفس خبیث ہے اس سے افعالِ خبیثہ سرزد ہوتے ہیں ۔( خازن، الاسراء، تحت الآیۃ: ۸۴، ۳ / ۱۸۹) اِس آیت کی روشنی میں  ہر کوئی اپنے بارے میں  غور کرے کہ اس کا تعلق کس گروہ سے ہے اور غور کرنے کے بعد جو شخص اپنے نفس میں  بھلائی، اطاعت اور شکر پائے تو وہ اللّٰہ تعالیٰ کی حمد بجا لائے اور جو اپنے نفس میں  شر، فسق ، ناشکری اور مایوسی پائے تو اسے چاہئے کہ وہ اُس وقت کے آنے سے پہلے پہلے اپنی اصلاح کر لے جب معاملہ اس کے ہاتھ سے نکل چکا ہوگا۔