banner image

Home ur Surah Al Jasia ayat 6 Translation Tafsir

اَلْجَاثِيَة

Surah Al Jasia

HR Background

تِلْكَ اٰیٰتُ اللّٰهِ نَتْلُوْهَا عَلَیْكَ بِالْحَقِّۚ-فَبِاَیِّ حَدِیْثٍۭ بَعْدَ اللّٰهِ وَ اٰیٰتِهٖ یُؤْمِنُوْنَ(6)

ترجمہ: کنزالایمان : یہ اللہ کی آیتیں ہیں کہ ہم تم پر حق کے ساتھ پڑھتے ہیں پھر اللہ اور اس کی آیتوں کو چھوڑ کر کونسی بات پر ایمان لائیں گے۔ ترجمہ: کنزالعرفان یہ اللہ کی آیتیں ہیں جو ہم تم پر حق کے ساتھ پڑھتے ہیں پھر لوگ اللہ اور اس کی آیتوں کو چھوڑ کر کون سی بات پر ایمان لائیں گے؟

تفسیر: ‎صراط الجنان

{تِلْكَ اٰیٰتُ اللّٰهِ: یہ اللہ کی آیتیں  ہیں ۔} یعنی اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، اللہ تعالیٰ نے لوگوں  کے سامنے اپنی قدرت کے یہ دلائل بیان فرمائے ہیں  اور یہ دلائل جھوٹ اور باطل پر مشتمل نہیں  بلکہ ہم آپ کو حق کے ساتھ ان کی خبر دیتے ہیں  تو پھر اللہ تعالیٰ اور اس کے بیان کئے ہو ئے دلائل کو جھٹلاکر مشرکین کونسی بات پر ایمان لائیں  گے ۔

            یاد رہے کہ یہ آیت ِمبارکہ حدیثِ پاک کا انکار کرنے والوں  کی دلیل ہر گز نہیں  بن سکتی کیونکہ یہاں  ’’حدیث‘‘ سے حضورِ اقدس صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمان مراد نہیں  بلکہ کفار کی اپنی باتیں  مراد ہیں ،اگر یہاں  ’’حدیث‘‘ سے نبی کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمان مراد لیا جائے تو یہ آیت اُن تمام آیات کے خلاف ہو گی جن میں  رسولُ اللہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اطاعت کا حکم دیاگیا ہے ، نیز یہ ویسے بھی جہالت ہوگی کہ حدیث کا لفظ یہاں  اپنے لغوی معنٰی کے اعتبار سے بیان ہوا تو اسے فنِّ حدیث کی اصطلاح پر کیسے مُنْطَبِقْ کیا جاسکتاہے۔