banner image

Home ur Surah Al Jin ayat 20 Translation Tafsir

اَلْجِنّ

Al Jin

HR Background

قُلْ اِنَّمَاۤ اَدْعُوْا رَبِّیْ وَ لَاۤ اُشْرِكُ بِهٖۤ اَحَدًا(20)

ترجمہ: کنزالایمان تم فرماؤ میں تو اپنے رب ہی کی بندگی کرتا ہوں اور کسی کو اس کا شریک نہیں ٹھہراتا۔ ترجمہ: کنزالعرفان تم فرماؤ: میں تو اپنے رب ہی کی عبادت کرتا ہوں اور کسی کو اس کا شریک نہیں ٹھہراتا۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{قُلْ اِنَّمَاۤ اَدْعُوْا رَبِّیْ: تم فرماؤ: میں  تو اپنے رب ہی کی عبادت کرتا ہوں ۔} کفارِ مکہ نے نبی اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے کہا کہ بے شک آپ بہت بڑا حکم لے کر آئے ہیں  ،آپ اس سے رجوع کرلیں  تو ہم آپ کو بچالیں  گے، اس پر اللّٰہ تعالیٰ نے اپنے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے ارشاد فرمایا کہ اے پیارے حبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ ان سے فرما دیں  کہ میں  تو اپنے رب عَزَّوَجَلَّ ہی کی عبادت کرتا ہوں  اور کسی کو اس کا شریک نہیں  ٹھہراتا اور یہ کوئی ایسا نیا اور ناپسندیدہ کام نہیں  ہے جس کی وجہ سے تم تعجب کر رہے ہو۔( خازن، الجن، تحت الآیۃ: ۲۰، ۴ / ۳۱۹، ابو سعود، الجن، تحت الآیۃ: ۲۰، ۵ / ۷۸۰، ملتقطاً)