banner image

Home ur Surah Al Jin ayat 6 Translation Tafsir

اَلْجِنّ

Al Jin

HR Background

وَّ اَنَّهٗ كَانَ رِجَالٌ مِّنَ الْاِنْسِ یَعُوْذُوْنَ بِرِجَالٍ مِّنَ الْجِنِّ فَزَادُوْهُمْ رَهَقًا(6)

ترجمہ: کنزالایمان اور یہ کہ آدمیوں میں کچھ مرد جنّوں کے کچھ مردوں کی پناہ لیتے تھے تو اس سے اور بھی ان کا تکبر بڑھا۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور یہ کہ آدمیوں میں سے کچھ مرد جنوں کے کچھ مردوں کی پناہ لیتے تھے تو انہوں نے ان جنوں کی سرکشی کو مزید بڑھا دیا۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{ وَ اَنَّهٗ كَانَ رِجَالٌ مِّنَ الْاِنْسِ: اور یہ کہ آدمیوں  میں  سے کچھ مرد۔} دَورِ جاہلیَّت میں  عرب کے لوگ جب سفر کرتے اور کسی چٹیل میدان میں  انہیں  شام ہو جاتی تو وہ کہتے کہ ہم اس جگہ کے شریر جِنّات سے ان کے سردار کی پناہ چاہتے ہیں ، اس طرح ان کی رات امن سے گزر جاتی ۔انسانوں  کے اسی عمل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اِن جِنّات  نے اپنی قوم سے کہا کہ آدمیوں  میں  سے کچھ مرد جنوں  کے کچھ مَردوں  کی پناہ لیتے تھے اورجب جِنّات نے انسانوں  کی یہ حالت دیکھی تووہ سمجھے کہ واقعی ہم میں  بہت قدرت ہے کیونکہ مخلوق میں  سب سے بہتر یعنی انسان بھی ہمارے حاجت مند ہیں ، انسانوں  کے اسی عمل کی وجہ سے جِنّات میں  سرکشی بڑھ گئی اور وہ شیطانوں  کی پیروی کرنے اور ان کے وسوسے قبول کرنے کی طرف اور زیادہ راغب ہو گئے۔( خازن، الجن، تحت الآیۃ: ۶، ۴ / ۳۱۶، روح البیان، الجن، تحت الآیۃ: ۶، ۱۰ / ۱۹۱، ملتقطاً)