banner image

Home ur Surah Al Kahf ayat 94 Translation Tafsir

اَلْـكَهْف

Al Kahf

HR Background

قَالُوْا یٰذَا الْقَرْنَیْنِ اِنَّ یَاْجُوْجَ وَ مَاْجُوْجَ مُفْسِدُوْنَ فِی الْاَرْضِ فَهَلْ نَجْعَلُ لَكَ خَرْجًا عَلٰۤى اَنْ تَجْعَلَ بَیْنَنَا وَ بَیْنَهُمْ سَدًّا(94)

ترجمہ: کنزالایمان انھوں نے کہا اے ذوالقرنین بیشک یاجوج و ماجوج زمین میں فساد مچاتے ہیں تو کیا ہم آپ کے لیے کچھ مال مقرر کردیں اس پر کہ آپ ہم میں اور ان میں ایک دیوار بنادیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان انہوں نے کہا، اے ذوالقرنین! بیشک یاجوج اور ماجوج زمین میں فساد مچانے والے لوگ ہیں تو کیا ہم آپ کے لیے کچھ مال مقرر کردیں اس بات پر کہ آپ ہمارے اور ان کے درمیان ایک دیوار بنادیں ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{قَالُوْا:انہوں  نے کہا۔} ان لوگوں  نے کسی ترجمان کے ذریعے یا بلاواسطہ حضرت ذوالقر نین رَضِیَ  اللہ  تَعَالٰی  عَنْہُ سے اس طور پر گفتگو کی کہ آپ ان کا کلام سمجھ سکتے تھے۔ آپ کا ان لوگوں  کی زبان کو سمجھ لینا بھی  اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا کردہ جملہ اَسباب میں  سے ہے۔( ابو سعود، الکہف، تحت الآیۃ: ۹۴، ۳ / ۴۰۴)

{اِنَّ یَاْجُوْجَ وَ مَاْجُوْجَ:بیشک یاجوج اور ماجوج۔} یہ یافث بن نوح عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی اولاد سے فسادی گروہ ہیں ، اِن کی تعداد بہت زیادہ ہے، زمین میں  فساد کرتے تھے ،بہار کے موسم میں  نکلتے تھے تو کھیتیاں  اور سبزے سب کھا جاتے اور ان میں  سے کچھ نہ چھوڑتے تھے اور خشک چیزیں  لاد کر لے جاتے تھے، یہ لوگ آدمیوں  کو کھالیتے تھے اور درندوں ، وحشی جانوروں ، سانپوں  اور بچھوؤں  تک کو کھا جاتے تھے۔ حضرت ذوالقرنین رَضِیَ اللہ  تَعَالٰی عَنْہُ  سے لوگوں  نے ان کی شکایت کی کہ وہ زمین میں  فساد مچانے والے لوگ ہیں  تو کیا ہم آپ کے لیے اس بات پر کچھ مال مقرر کردیں  کہ آپ ہمارے اور ان کے درمیان ایک دیوار بنادیں  تاکہ وہ ہم تک نہ پہنچ سکیں  اور ہم ان کے شرواِیذا سے محفوظ رہیں ۔(خازن، الکہف، تحت الآیۃ: ۹۴، ۳ / ۲۲۴-۲۲۵، روح البیان، الکہف، تحت الآیۃ: ۹۴، ۵ / ۲۹۷-۲۹۸، ملتقطاً)