banner image

Home ur Surah Al Kahf ayat 99 Translation Tafsir

اَلْـكَهْف

Al Kahf

HR Background

وَ تَرَكْنَا بَعْضَهُمْ یَوْمَىٕذٍ یَّمُوْجُ فِیْ بَعْضٍ وَّ نُفِخَ فِی الصُّوْرِ فَجَمَعْنٰهُمْ جَمْعًا(99)

ترجمہ: کنزالایمان اور اس دن ہم انہیں چھوڑ دیں گے کہ ان کا ایک گروہ دوسرے پر ریلا دے گا اور صور پھونکا جائے گا تو ہم ان سب کو اکٹھا کر لائیں گے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور اس دن ہم انہیں چھوڑ دیں گے کہ ان کا ایک گروہ دوسرے پر سیلاب کی طرح آئے گا اور صُور میں پھونک ماری جائے گی تو ہم سب کو جمع کر لائیں گے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ تَرَكْنَا بَعْضَهُمْ یَوْمَىٕذٍ:اور اس دن ہم انہیں  چھوڑ دیں  گے۔} ارشاد فرمایا کہ جب دیوار ٹوٹ جائے گی تو اس دن ہم یاجوج اور ماجوج کو اس طرح چھوڑ دیں  گے کہ ان کا ایک گروہ دوسرے پر اس طرح آئے گا جس طرح پانی کی لہر ایک دوسرے پر آتی ہے اور وہ اپنی کثیر تعداد کی وجہ سے ایک دوسرے کے ساتھ ملے ہوئے ہوں  گے۔( خازن، الکہف، تحت الآیۃ: ۹۹، ۳ / ۲۲۶)

{وَ نُفِخَ فِی الصُّوْرِ:اور صُور میں پھونک ماری جائے گی۔} اس سے ثابت ہوتا ہے کہ یا جوج ماجوج کا نکلنا قربِ قیامت کے علامات میں  سے ہے۔( خازن، الکہف، تحت الآیۃ: ۹۹، ۳ / ۲۲۶)

{فَجَمَعْنٰهُمْ جَمْعًا:تو ہم سب کو جمع کر لائیں  گے۔}یعنی ہم قیامت کے دن تمام مخلوق کو عذاب و ثواب کے لئے جمع کر لائیں  گے۔( مدارک، الکہف، تحت الآیۃ: ۹۹، ص۶۶۴، روح البیان، الکہف، تحت الآیۃ: ۹۹، ۵ / ۳۰۱، ملتقطاً)