banner image

Home ur Surah Al Mulk ayat 18 Translation Tafsir

اَلْمُلْك

Al Mulk

HR Background

وَ لَقَدْ كَذَّبَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ فَكَیْفَ كَانَ نَكِیْرِ(18)

ترجمہ: کنزالایمان اور بیشک اُن سے اگلوں نے جھٹلایا تو کیسا ہوا میرا انکار۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور بیشک ان سے پہلے لوگوں نے جھٹلایا تومیرا انکار کیساہوا ؟

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ لَقَدْ كَذَّبَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ: اور بیشک ان سے پہلے لوگوں  نے جھٹلایا ۔} اس آیت میں  اللّٰہ تعالیٰ نے اپنے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو تسلی دیتے ہوئے اور کفارِمکہ کو اپنے عذاب سے ڈراتے ہوئے فرمایا کہ اے پیارے حبیب!صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، کفارِمکہ آپ کو جھٹلاتے ہیں  تو ا س پر آپ غم نہ فرمائیں  کیونکہ کفارِ مکہ سے پہلی اُمتوں  کے کفار جیسے حضرت نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی قوم اور قومِ عاد وغیرہ نے بھی میرے رسولوں  کو جھٹلایا تو جب میں  نے انہیں  ہلاک کیا تو ا س وقت میراانکار کیسا ہوا،کیا انہوں  نے میرے عذاب کوحق نہیں  پایا۔ضرور انہوں  نے میرے عذاب کو حق پایا ہے ۔( ابو سعود ، الملک ، تحت الآیۃ : ۱۸ ، ۵ / ۷۴۸ ، صاوی ، الملک ، تحت الآیۃ: ۱۸، ۶ / ۲۲۰۵، خازن، الملک، تحت الآیۃ: ۱۸، ۴ / ۲۹۱، ملتقطاً)