banner image

Home ur Surah Al Mulk ayat 24 Translation Tafsir

اَلْمُلْك

Al Mulk

HR Background

قُلْ هُوَ الَّذِیْ ذَرَاَكُمْ فِی الْاَرْضِ وَ اِلَیْهِ تُحْشَرُوْنَ(24)

ترجمہ: کنزالایمان تم فرماؤ وہی ہے جس نے زمین میں تمہیں پھیلایا اور اسی کی طرف اٹھائے جاؤ گے۔ ترجمہ: کنزالعرفان تم فرماؤ: وہی ہے جس نے تمہیں زمین میں پھیلایا اور اسی کی طرف تمہیں اکٹھا کیا جائے گا ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{قُلْ هُوَ الَّذِیْ ذَرَاَكُمْ فِی الْاَرْضِ: تم فرماؤ: وہی ہے جس نے تمہیں  زمین میں  پھیلایا۔} یعنی اے حبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ فرما دیں  کہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  وہی ہے جس نے گفتگومیں  تمہاری زبانوں ،تمہارے رنگوں ، تمہارے لباسوں ،تمہاری شکلوں  اورصورتوں  کے مختلف ہونے کے ساتھ تمہیں  زمین کے کونے کونے میں  پھیلایا اور تم (قیامت کے دن اپنے اعمال کے) حساب اور (ان کی) جزا کے لئے اسی کی طرف اٹھائے جاؤ گے ۔( ابن کثیر، الملک، تحت الآیۃ: ۲۴، ۸ / ۲۰۲، مدارک، الملک، تحت الآیۃ: ۲۴، ص۱۲۶۵، ملتقطاً)