banner image

Home ur Surah Al Muminun ayat 29 Translation Tafsir

اَلْمُؤْمِنُوْن

Al Muminun

HR Background

وَ قُلْ رَّبِّ اَنْزِلْنِیْ مُنْزَلًا مُّبٰرَكًا وَّ اَنْتَ خَیْرُ الْمُنْزِلِیْنَ(29)

ترجمہ: کنزالایمان اور عرض کر کہ اے میرے رب مجھے برکت والی جگہ اتار اور تو سب سے بہتر اُتارنے والا ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور عرض کرنا: اے میرے رب !مجھے برکت والی جگہ اتار دے اور تو سب سے بہتر اتارنے والا ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ قُلْ: اور عرض کرنا۔} یعنی کشتی سے اُترتے وقت یا اس میں سوار ہوتے وقت عرض کرنا کہ: اے میرے رب! عَزَّوَجَلَّ،   مجھے برکت والی جگہ اتار دے اور تو سب سے بہتر اتارنے والا ہے۔کشتی میں سوار ہوتے وقت کی برکت عذاب سے نجات ہے اور کشتی سے اترتے وقت کی برکت نسل کی کثرت اور پے درپے بھلائیوں کا ملنا ہے۔(مدارک، المؤمنون، تحت الآیۃ: ۲۹،  ص۷۵۶)اس آیت میں اشارہ ہے کہ ہر مسلمان کو اللہ تعالیٰ کی بارگاہ سے ایسی برکت والی جگہ کی دعامانگنی چاہئے جس میں اس کے  لئے  دین اور دنیا دونوں کی برکتیں ہوں ۔(روح البیان، المؤمنون، تحت الآیۃ۳۰، ۶ / ۸۱)