banner image

Home ur Surah Al Muminun ayat 30 Translation Tafsir

اَلْمُؤْمِنُوْن

Al Muminun

HR Background

اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ وَّ اِنْ كُنَّا لَمُبْتَلِیْنَ(30)

ترجمہ: کنزالایمان بیشک اس میں ضرو ر نشانیاں ہیں اور بیشک ضرور ہم جانچنے والے تھے۔ ترجمہ: کنزالعرفان بیشک اس میں ضرو ر نشانیاں ہیں اور بیشک ہم ضرور آزمانے والے تھے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ: بیشک اس میں ۔} یعنی حضرت نوح عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے واقعے میں  اور اس میں  جو دشمنانِ حق کے ساتھ کیا گیا ضرور نشانیاں ، عبرتیں ، نصیحتیں  اور  اللہ تعالیٰ کی قدرت کے دلائل ہیں  اور بیشک ہم حضرت نوح عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَ السَّلَام کو اس قوم میں  بھیج کر اور ان کو وعظ و نصیحت پر مامُور فرما کر انہیں  ضرور آزمانے والے تھے تاکہ ظاہر ہوجائے کہ عذاب نازل ہونے سے پہلے کون نصیحت قبول کرتا اور تصدیق و اطاعت کرتا ہے اور کون نافرمان تکذیب و مخالفت پر ڈٹا رہتا ہے۔( خازن، المؤمنون، تحت الآیۃ: ۳۰، ۳ / ۳۲۴، مدارک، المؤمنون، تحت الآیۃ: ۳۰، ص۷۵۶، ملتقطاً)