banner image

Home ur Surah Al Muminun ayat 32 Translation Tafsir

اَلْمُؤْمِنُوْن

Al Muminun

HR Background

ثُمَّ اَنْشَاْنَا مِنْۢ بَعْدِهِمْ قَرْنًا اٰخَرِیْنَ(31)فَاَرْسَلْنَا فِیْهِمْ رَسُوْلًا مِّنْهُمْ اَنِ اعْبُدُوا اللّٰهَ مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰهٍ غَیْرُهٗؕ-اَفَلَا تَتَّقُوْنَ(32)

ترجمہ: کنزالایمان پھر ان کے بعد ہم نے اور سنگت پیدا کی۔ تو ان میں ایک رسول انہیں میں سے بھیجا کہ اللہ کی بندگی کرو اس کے سوا تمہارا کوئی خدا نہیں تو کیا تمہیں ڈر نہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان پھر ان کے بعد ہم نے ایک دوسری قوم پیدا کی۔ تو ہم نے ان میں ایک رسول انہیں میں سے بھیجا کہ اللہ کی عبادت کرو، اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں تو کیا تم ڈرتے نہیں ؟

تفسیر: ‎صراط الجنان

{ثُمَّ: پھر۔} یعنی حضرت نوح عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی قوم پر عذاب نازل کرنے اور اِس کی ہلاکت کے بعد ہم نے پھر ایک دوسری قوم پیدا کی اور وہ حضرت ہود عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی قوم عاد ہے۔( روح البیان، المؤمنون، تحت الآیۃ: ۳۱، ۶ / ۸۱)

            نوٹ: حضرت ہود عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور قومِ عاد کا واقعہ سورۂ اَعراف آیت نمبر65تا72 اور سورۂ ہود آیت نمبر50تا60 میں  گزر چکا ہے۔

{فَاَرْسَلْنَا فِیْهِمْ رَسُوْلًا: تو ہم نے ان میں  ایک رسول بھیجا۔} یعنی ہم نے قومِ عاد میں  انہیں  میں  سے ایک رسول بھیجا، جن کا نام حضرت ہود عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام ہے اور اُن کی معرفت اُس قوم کو حکم دیا کہ  اللہ عَزَّوَجَلَّ کی عبادت کرو، اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں  تو کیا تم  اللہ عَزَّوَجَلَّ کے عذاب سے ڈرتے نہیں ؟ تا کہ شرک چھوڑ کر ایمان قبول کر لو۔(روح البیان، المؤمنون، تحت الآیۃ: ۳۲، ۶ / ۸۱، ملخصاً)