banner image

Home ur Surah Al Muminun ayat 62 Translation Tafsir

اَلْمُؤْمِنُوْن

Al Muminun

HR Background

وَ لَا نُكَلِّفُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَهَا وَ لَدَیْنَا كِتٰبٌ یَّنْطِقُ بِالْحَقِّ وَ هُمْ لَا یُظْلَمُوْنَ(62)

ترجمہ: کنزالایمان اور ہم کسی جان پر بوجھ نہیں رکھتے مگر اس کی طاقت بھر اور ہمارے پاس ایک کتاب ہے کہ حق بولتی ہے اور ان پر ظلم نہ ہوگا۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور ہم کسی جان پر اس کی طاقت سے زیادہ بوجھ نہیں رکھتے اور ہمارے پاس ایک کتاب ہے جو حق بیان کرتی ہے اور ان پر ظلم نہ ہوگا۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ لَا نُكَلِّفُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَهَا: اور ہم کسی جان پر اس کی طاقت سے زیادہ بوجھ نہیں  رکھتے۔} یعنی سابقہ آیت میں  نیک لوگوں  کے جو اَوصاف بیان ہوئے یہ ان کی طاقت اور وسعت سے باہر نہیں ، یونہی ہر وہ چیز جو  اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں  پر لازم فرمائی ہے وہ ان کی طاقت سے زیادہ نہیں  ہے اور یہ  اللہ تعالیٰ کا بہت بڑا فضل اور احسان ہے کہ وہ اپنے بندوں  پر ان کی طاقت سے زیادہ بوجھ نہیں  ڈالتا، ورنہ اس کی شان تو یہ ہے کہ وہ جو چاہے کرے،اس بارے میں  کسی کو سوال کرنے کی مجال نہیں ۔( مدارک، المؤمنون، تحت الآیۃ: ۶۲، ص۷۶۰، صاوی، المؤمنون، تحت الآیۃ: ۶۲، ۴ / ۱۳۶۹-۱۳۷۰، ملتقطاً)

            مزیدارشاد فرمایا کہ ہمارے پاس ایک کتاب ہے جو حق ہی بیان کرتی ہے، اس میں  ہر شخص کا عمل لکھا ہواہے، اور وہ لوحِ محفوظ ہے اور عمل کرنے والوں پر کوئی ظلم نہ ہوگا، نہ کسی کی نیکی گھٹائی جائے گی اورنہ بدی بڑھائی جائے گی۔( خازن، المؤمنون، تحت الآیۃ: ۶۲، ۳ / ۳۲۷-۳۲۸)