banner image

Home ur Surah Al Muminun ayat 61 Translation Tafsir

اَلْمُؤْمِنُوْن

Al Muminun

HR Background

اُولٰٓىٕكَ یُسٰرِعُوْنَ فِی الْخَیْرٰتِ وَ هُمْ لَهَا سٰبِقُوْنَ(61)

ترجمہ: کنزالایمان یہ لوگ بھلائیوں میں جلدی کرتے ہیں اور یہی سب سے پہلے انہیں پہنچے۔ ترجمہ: کنزالعرفان یہ لوگ بھلائیوں میں جلدی کرتے ہیں اور یہی بھلائیوں کی طرف سبقت لے جانے والے ہیں ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{اُولٰٓىٕكَ: یہ لوگ۔} یعنی جن لوگوں  کے اَوصاف سابقہ آیات میں  بیان ہوئے وہ بہت رغبت اور اہتمام کے ساتھ نیک اعمال کرتے ہیں  اور ان میں  ا س لئے جلدی کرتے ہیں  کہ کہیں  ان کا وقت ختم نہ ہو جائے اور اس نیک عمل کی ادائیگی میں  کوئی کوتاہی واقع نہ ہو جائے اور وہ نیک اعمال کرنے میں  دوسروں  پر سبقت لے جانے کی کوشش کرتے ہیں ۔ مفسرین نے آیت کے اس حصے ’’وَ هُمْ لَهَا سٰبِقُوْنَ‘‘ کے یہ معنی بھی بیان کئے ہیں  کہ وہ اپنی نیکیوں  کے اجر میں  سبقت کرنے والے ہیں  یعنی انہیں  ان کے نیک اعمال کا اجر آخرت سے پہلے دنیا میں  بھی مل جاتا ہے یا وہ نیکیوں  کی وجہ سے جنتوں  کی طرف سبقت کرنے والے ہیں ۔( روح البیان، المؤمنون، تحت الآیۃ: ۶۱، ۶ / ۹۱، تفسیرکبیر، المؤمنون، تحت الآیۃ: ۶۱، ۸ / ۲۸۴، مدارک، المؤمنون، تحت الآیۃ: ۶۱، ص۷۶۰، ملتقطاً)