banner image

Home ur Surah Al Muminun ayat 80 Translation Tafsir

اَلْمُؤْمِنُوْن

Al Muminun

HR Background

وَ هُوَ الَّذِیْ ذَرَاَكُمْ فِی الْاَرْضِ وَ اِلَیْهِ تُحْشَرُوْنَ(79)وَ هُوَ الَّذِیْ یُحْیٖ وَ یُمِیْتُ وَ لَهُ اخْتِلَافُ الَّیْلِ وَ النَّهَارِؕ-اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ(80)

ترجمہ: کنزالایمان اور وہی ہے جس نے تمہیں زمین میں پھیلایا اور اسی کی طرف اُٹھنا ہے۔ اور وہی جِلائے اور مارے اور اسی کے لیے ہیں رات اور دن کی تبدیلیں تو کیا تمہیں سمجھ نہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور وہی ہے جس نے تمہیں زمین میں پھیلایا اور اسی کی طرف تمہیں اٹھایاجائے گا۔ اور وہی زندگی دیتا ہے اوروہی موت دیتا ہے، رات اور دن کا تبدیل ہونااسی کے اختیار میں ہے۔ توکیا تم سمجھتے نہیں ؟

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ هُوَ: اور وہی ہے۔} ارشاد فرمایا کہ وہی رب عَزَّوَجَلَّ ہے جس نے تمہیں  پیدا کیا اور نسل بڑھا کر تمہیں  زمین میں  پھیلایا اور تم اپنے پھیلاؤ کے باوجود قیامت کے دن اسی کی طرف جمع کیے جاؤ گے نہ کہ کسی اور کی طرف، تو تم کیوں  اس پر ایمان نہیں  لاتے اور اس کا شکر ادا نہیں  کرتے۔( ابوسعود، المؤمنون، تحت الآیۃ: ۷۹، ۴ / ۶۱)

{وَ هُوَ الَّذِیْ یُحْیٖ: اور وہی زندگی دیتا ہے۔} ارشاد فرمایا کہ وہی زندگی دیتا ہے اوروہی موت دیتا ہے، رات اور دن کا تبدیل ہونااسی کے اختیار میں  ہے، ان میں  سے ہر ایک کا دوسرے کے بعد آنا اور تاریکی و روشنی اور زیادتی و کمی میں  ہر ایک کا دوسرے سے مختلف ہونا یہ سب اس کی قدرت کے نشان ہیں ،توکیا تم سمجھتے نہیں  کہ ان سے عبرت حاصل کرو اور ان میں  خدا عَزَّوَجَلَّ کی قدرت کا مشاہدہ کرکے مرنے کے بعد زندہ کئے جانے کو تسلیم کرو اور اس پر ایمان لاؤ۔( مدارک، المؤمنون، تحت الآیۃ: ۸۰، ص۷۶۳)