banner image

Home ur Surah Al Muminun ayat 95 Translation Tafsir

اَلْمُؤْمِنُوْن

Al Muminun

HR Background

وَ اِنَّا عَلٰۤى اَنْ نُّرِیَكَ مَا نَعِدُهُمْ لَقٰدِرُوْنَ(95)

ترجمہ: کنزالایمان اور بیشک ہم قادر ہیں کہ تمہیں دکھادیں جو انہیں وعدہ دے رہے ہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور بیشک ہم اس پرقادر ہیں کہ تمہیں وہ دکھادیں جس کا ہم انہیں وعدہ دے رہے ہیں ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ اِنَّا: اور بیشک ہم۔} اس آیت میں  ان کفار کو جواب دیا گیا ہے جو اُس عذاب کا انکار کرتے اور اس کی ہنسی اڑاتی تھے جس کا ان سے وعدہ کیا گیا تھا، انہیں  بتایا گیا کہ اگر تم غور کرو تو سمجھ لو گے کہ  اللہ تعالیٰ اس وعدے کو پورا کرنے پر قادر ہے،تو پھر انکار کی وجہ اورمذاق اڑانے کا سبب کیا ہے ؟اور کفار کے عذاب میں  جو تاخیر ہورہی ہے اس میں   اللہ تعالیٰ کی ایک حکمت یہ ہے کہ ان میں  سے جو ایمان لانے والے ہیں  وہ ایمان لے آئیں  اور جن کی نسلیں  ایمان لانے والی ہیں  ان سے وہ نسلیں  پیدا ہولیں ۔( مدارک، المؤمنون، تحت الآیۃ: ۹۵، ص۷۶۵، ابوسعود، المؤمنون، تحت الآیۃ: ۹۵، ۴ / ۶۳، ملتقطاً)