banner image

Home ur Surah Al Muzzammil ayat 11 Translation Tafsir

اَلْمُزَّمِّل

Al Muzzammil

HR Background

وَ ذَرْنِیْ وَ الْمُكَذِّبِیْنَ اُولِی النَّعْمَةِ وَ مَهِّلْهُمْ قَلِیْلًا(11)

ترجمہ: کنزالایمان اور مجھ پر چھوڑو ان جھٹلانے والے مال داروں کو اور انھیں تھوڑی مہلت دو۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور ان جھٹلانے والے مالداروں کومجھ پر چھوڑو اور انہیں تھوڑی مہلت دو۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ ذَرْنِیْ وَ الْمُكَذِّبِیْنَ اُولِی النَّعْمَةِ: اور ان جھٹلانے والے مالداروں  کومجھ پر چھوڑو۔} یعنی اے حبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ، آپ کو اور قرآن کو جھٹلانے والے ان مالداروں  کو مجھ پر چھوڑ دیں ،میں  آپ کی طرف سے انہیں  کافی ہوں  اور انہیں  بدر کے دن تک تھوڑی مہلت دیں ۔چنانچہ کچھ ہی مدت بعد یہ لوگ بدر کی جنگ میں  قتل کر دئیے گئے۔ بعض مفسرین کے نزدیک یہاں  تھوڑی مہلت دینے سے مراد قیامت کے دن تک مہلت دینا ہے۔( روح البیان،المزمل،تحت الآیۃ: ۱۱، ۱۰ / ۲۱۳-۲۱۴، جلالین، المزمل، تحت الآیۃ: ۱۱، ص۴۷۸، مدارک، المزمل، تحت الآیۃ: ۱۱، ص۱۲۹۳، ملتقطاً)