banner image

Home ur Surah Al Qalam ayat 46 Translation Tafsir

اَلْقَلَم

Al Qalam

HR Background

اَمْ تَسْــٴَـلُهُمْ اَجْرًا فَهُمْ مِّنْ مَّغْرَمٍ مُّثْقَلُوْنَ(46)

ترجمہ: کنزالایمان یا تم ان سے اجرت مانگتے ہوکہ وہ چٹّی کے بوجھ میں دبے ہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان یا کیا تم ان سے اجرت مانگتے ہو کہ وہ تاوان کے بوجھ میں دبے ہوئے ہیں ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{اَمْ تَسْــٴَـلُهُمْ اَجْرًا: یا کیا تم ان سے اجرت مانگتے ہو۔} ارشاد فرمایا کہ اے پیارے حبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، کیا آپ رسالت کی تبلیغ پر ان سے کوئی اجرت مانگتے ہیں  کہ انہیں  اپنے مالوں  سے وہ تاوان ادا کرنابھاری پڑ رہا ہے اور وہ اسی تاوان کے بھاری بوجھ کے نیچے دبے ہونے کی وجہ سے ایمان نہیں  لارہے اور جب ایسابھی نہیں  ہے تو پھر ایمان قبول کرنے سے اِعراض کرنے کا ان کے پاس کیا عذر ہے۔( خازن، ن، تحت الآیۃ: ۴۶، ۴ / ۳۰۱، روح البیان، ن، تحت الآیۃ: ۴۶، ۱۰ / ۱۲۶، ملتقطاً)