banner image

Home ur Surah Al Qalam ayat 47 Translation Tafsir

اَلْقَلَم

Al Qalam

HR Background

اَمْ عِنْدَهُمُ الْغَیْبُ فَهُمْ یَكْتُبُوْنَ(47)

ترجمہ: کنزالایمان یا ان کے پاس غیب ہے کہ وہ لکھ رہے ہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان یا ان کے پاس غیب کا علم ہے کہ وہ لکھ رہے ہیں ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{اَمْ عِنْدَهُمُ الْغَیْبُ: یا ان کے پاس غیب کا علم ہے۔} یعنی اے حبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، کیا ان کفار کے پاس لوحِ محفوظ ہے جس میں آئندہ ہونے والے واقعات کی خبریں  ہیں  اور یہ لوگ اس میں  موجودباتیں  لکھ رہے ہیں  اور ا س بنا ء پر آپ سے جھگڑ رہے ہیں  اور یہ دعویٰ کرتے ہیں  کہ وہ اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کے ساتھ کفر کرنے کے باوجود اللّٰہ تعالیٰ کی بارگاہ میں  ایمان والوں  سے اعلیٰ درجہ رکھتے ہیں ؟( تفسیر طبری، القلم، تحت الآیۃ: ۴۷، ۱۲ / ۲۰۲)