Home ≫ ur ≫ Surah Al Qamar ≫ ayat 15 ≫ Translation ≫ Tafsir
وَ لَقَدْ تَّرَكْنٰهَاۤ اٰیَةً فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ(15)
تفسیر: صراط الجنان
{ وَ لَقَدْ
تَّرَكْنٰهَاۤ اٰیَةً: اور
ہم نے اسے نشانی بناچھوڑا ۔} اس آیت کی ایک تفسیر یہ ہے کہ
ہم نے اس واقعہ کو کہ کفار غرق کرکے ہلاک کردیئے گئے اور حضرت نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو نجات دی گئی،آنے والی
امتوں کے لئے نشانی بنا چھوڑا تو ہے کوئی دھیان کرنے والا
جو اس واقعہ سے نصیحت اور عبرت حاصل کرے۔دوسری تفسیر یہ ہے کہ ہم نے اس کشتی کو آنے والی امتوں کیلئے نشانی
بناچھوڑا تو ہے کوئی نصیحت حاصل کرنے والا جو اس سے نصیحت حاصل کرے۔
حضرت
قتادہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس کشتی کو جزیرہ کی سرزمین
میں اور بعض مفسرین کے نزدیک جو دی پہاڑ پر
مدتوں باقی رکھا یہاں تک کہ ہماری اُمت کے پہلے
لوگوں نے بھی اس کشتی کو دیکھا۔( خازن، القمر، تحت الآیۃ: ۱۵، ۴ / ۲۰۳، مدارک، القمر، تحت الآیۃ: ۱۵، ص۱۱۸۷،ملتقطاً)