banner image

Home ur Surah Al Qamar ayat 16 Translation Tafsir

اَلْقَمَر

Al Qamar

HR Background

فَكَیْفَ كَانَ عَذَابِیْ وَ نُذُرِ(16)

ترجمہ: کنزالایمان تو کیسا ہوا میرا عذاب اور میری دھمکیاں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان تومیرا عذاب اور میرا ڈرانا کیسا ہوا؟

تفسیر: ‎صراط الجنان

{ فَكَیْفَ كَانَ: تو کیسا ہوا۔}  یعنی اے حبیب ! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ،(آپ دیکھیں کہ )اللہتعالیٰ اور اس کے رسول کو جھٹلانے والوں کا انجام کیسا ہوا!کیا میرے رسول کو جھٹلانے والوں کو عذاب پہنچا، یا نہیں! اے پیارے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ،جب آپ کو ان کے حالات معلوم ہو چکے تو آپ(کفار کی اَذِیَّتوں پر) صبر کیجئے ،آپ کے (ساتھ کفار کے) معاملے کا انجام بھی اسی طرح ہو گا جیسے سابقہ رسولوں (کے ساتھ کفر کرنے والوں ) کا ہوا۔( تفسیرکبیر، القمر، تحت الآیۃ: ۱۶، ۱۰ / ۲۹۹-۳۰۰، ملخصاً)